پاکستان میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کا خطرہ بڑھنے لگا

اسلام آباد: پاکستان میں ادویات کو بے اثر کرنے والےایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کا خطرہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

بیورو آف انویسٹی گیٹو جرنلزم کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، ملک میں 2016 سے اب تک 15 ہزار سے زائد ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ یہ صورتحال نہ صرف پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے لیے تشویش ناک ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے بیکٹیریا ان ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس مسئلے کو جلد از جلد حل نہ کیا گیا تو مستقبل میں ٹائیفائیڈ ایک بہت بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔

دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 90 لاکھ افراد ٹائیفائیڈ کا شکار ہوتے ہیں اور ان میں سے اکثریت ادویات کو بے اثر کرنے والے ٹائیفائیڈ سے متاثر ہوتے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button