پی ٹی آئی کی راولپنڈی میں جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست
راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ایک بڑے سیاسی جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرا دی ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری امیر افضل نے راولپنڈی میں جلسہ کرنے کے لیے درخواست جمع کروا دی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 28 ستمبر کو لیاقت باغ یا بھاٹہ چوک میں جلسہ کرنا چاہتی ہے، انتظامیہ جلسے کی اجازت دے۔
بعد ازاں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت کے لیے وزارت داخلہ سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت 43 شرائط کے ساتھ دی گئی تھی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے رواں ہفتے میں میانوالی میں بھی ایک جلسے کا اعلان کیا ہے۔