سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس چیلنج

اسلام آباد: پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

چوہدری احتشام الحق ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آرڈیننس کا اجراء پارلیمانی جمہوریت کے خلاف ہے اور سپریم کورٹ بھی قرار دے چکی کہ آرڈیننس صرف ہنگامی حالات میں ہی جاری ہو سکتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ترمیمی آرڈیننس کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے اور درخواست پر فیصلے تک پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کو معطل کیا جائے۔

خیال رہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کو لاہورہائیکورٹ میں بھی چیلنج کیا گیا تھا، جس میں استدعا کی تھی درخواست کے حتمی فیصلے تک آرڈیننس پرعملدرآمد روکنے کا حکم دیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button