فواد خان 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار
لاہور : پاکستان کے سپر سٹار فواد خان 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ردھی ڈوگرا کے ساتھ ایک رومانٹک اور کامیڈی فلم میں نظر آئیں گے۔
2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘اے دل ہے مشکل کے بعد فواد خان کی یہ بالی ووڈ میں واپسی ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ رواں سال کے آخر تک شروع ہوجائے گی اور 2025 کے آخر یا 2026 کے آغاز میں اسے سنیما میں نمائش کےلیے پیش کیا جاسکتا ہے۔ فلم کی شوٹنگ نیویارک اور لندن سمیت مختلف مقامات پر ہوگی۔
فواد خان اور ردھی ڈوگرا کی اس جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ دونوں اداکاروں کی اداکاری اور خوبصورتی کو مداح بہت پسند کرتے ہیں۔