کراچی سے لاہور آنے والے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

لاہور : کراچی سے لاہور آنے والے ایک نجی ائیرلائن کے طیارے نے ہنگامی صورتحال میں لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق، طیارے کے کارگو سائیڈ سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا جس کے بعد احتیاط کے طور پر طیارے کو ہنگامی طور پر لینڈ کیا گیا۔

ایمرجنسی لینڈنگ سے قبل ہی فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کو الرٹ کر دیا گیا تھا۔ جہاز کی لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو سلائیڈز کے ذریعے محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔

خیبر پختونخوا میں پولیس اہلکاروں پر سوشل میڈیا استعمال پر پابندی

ذرائع کے مطابق، جہاز میں سوار تمام 171 مسافر اور عملہ بالکل محفوظ ہیں۔

جہاز کے مسافروں نے بتایا کہ لینڈنگ سے کچھ دیر قبل جہاز کے عملہ میں بھی پریشانی محسوس کی گئی اور سیٹ نمبر 3 کے قریب اندر اور باہر سے دھواں اٹھتا ہوا محسوس ہوا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، طیارے کے کپتان نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو محفوظ طریقے سے لینڈ کیا۔ فی الحال، جہاز کے اندر دھواں اٹھنے کی وجہ جاننے کے لیے ٹیکنیکل ٹیم جہاز کا معائنہ کر رہی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button