پی ٹی آئی کا اگلا جلسہ راولپنڈی میں ہو گا، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

لاہور:پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد بھچر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اگلا جلسہ راولپنڈی میں کرے گی۔

اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ لاہور جلسے سے چچا، بھتیجی گھبرا گئے ہیں، اسلام آباد اور لاہور کے جلسے میں پنجاب حکومت نے فسطایت کا مظاہرہ کیا ہے۔

لاہور میں پنجاب اسمبلی کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارم47 والی حکومت ہوش کے ناخن لے، جلسوں کے لیے رات کو دو بجے این او سی دیتے ہو، ہمارے جلسوں کے لیے راستے بند کر دیتے ہو، آپ کے ساتھ ویگو ڈالے والے اور ہمارے ساتھ پاکستان کی عوام ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب لوگ مہنگائی کی وجہ سے مر رہے ہیں، حکومت پریکٹس اینڈ پروسیجربل کے پیچھے لگی ہوئی ہے، حکومت کی توجہ مخصوص نشستیں چھیننے پر مرکوز ہے۔

ملک احمد بھچر نے مزید کہا کہ میرے سامنےپی ٹی آئی ایم پی اے کی کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، اگلے جلسے کے لیے این او سی کے اپلائی کر دیا ہے، پرامن جلسہ کرنا ہمارا حق ہے، اگر این او سی نہیں ملتا تو کور کمیٹی فیصلہ کرے گی، حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button