صبا فیصل تیسری بار دادی بن گئیں، ارسلان فیصل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

لاہور: پاکستانی ڈراموں کی نامور اداکارہ صبا فیصل تیسری بار دادی بن گئی ہیں جبکہ ان کے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل اور بہو نشا طلعت کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

صبا فیصل نے سوشل میڈیا پر اپنے پوتے کی پیدائش کی خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے نواسے کا نام حذیفہ ارسلان رکھا گیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بہو کی گود بھرائی کی ویڈیو بھی شیئر کی اور اپنے مداحوں کو اس خوشی میں شریک کیا۔

واضح رہے کہ صبا فیصل کے بڑے بیٹے سے پہلے ہی دو پوتے ہیں۔ ارسلان فیصل نے دسمبر 2023 میں نشا طلعت سے شادی کی تھی اور اب ایک سال سے بھی کم عرصے میں ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

صبا فیصل کی اس خوشی کی خبر پر ان کے مداحوں، دوستوں اور شوبز شخصیات نے انہیں مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا پر صبا فیصل کو نیک خواہشات پیش کی جا رہی ہیں ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button