لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات
راولپنڈی : پاک فوج میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
جنرل عاصم ملک اس سے قبل بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں اور اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں۔
علاوہ ازیں وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چیف انسٹرکٹر اور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں انسٹرکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے بھی تعلیم حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی کے فرائض لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم انجام دے رہے ہیں۔