وزیراعظم شہباز شریف 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔وزیراعظم 23 سے27 ستمبر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں شرکت کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب میں پاکستان کی کثیرالجہتی حمایت کا اعادہ کریں گے، عالمی امن، سلامتی اور فلاح و بہبود میں اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر مسئلہ فلسطین، مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور بین الاقوامی اقتصادی تعلقات میں ناانصافیاں دور کرنے کی ضروروت پر زور دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عالمی برادری سے اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف فوری اقدامات کرنے کی اپیل کریں گے، وہ جنرل اسمبلی سیشن کے ضمن میں کئی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں ’سمندر کی سطح میں اضافے کے خطرے پر اجلاس‘ بھی شامل ہے، وزیر اعظم عالمی رہنماؤں کے ساتھ پائیدار ترقی کے ایجنڈے کی معاونت کے اقدامات پر بات کریں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button