اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین سکول پر بمباری، 22 فلسطینی شہید

اسرائیل کی غزہ میں جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں پنا گزینوں کے ایک سکول پر بمباری کی گئی جس کےنتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 22 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ شہر کے سکول میں بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں نصف سے زائد بچے شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے عملے نے 21 افراد کی لاشیں نکالی ہیں، جن میں ایک حاملہ خاتون سمیت 13 بچے اور 6 مزید خواتین شامل تھی۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ عارضی پناہ گاہ میں تبدیل ہونے والے سکول کی پہلی منزل میں ملبے کا ڈھیر لگا ہوا ہے اور وہاں ٹوٹی ہوئی کرسیاں بکھری ہوئی ہیں، اس کے علاوہ ایک کمرے کی چھت میں ایک بڑا سوراخ بھی موجود ہے۔

محمود باسل کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے دوران ہزاروں بے گھر ہونے والے افراد نے اس اسکول کی عمارت میں پناہ لی ہوئی تھی۔

غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 41 ہزار 391 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر عام شہری ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اس کا ہدف الفلاح اسکول تھا، جو الزیتون سکول کی عمارتوں سے ملحق تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button