مقبوضہ کشمیر میں بس کھائی میں جا گری، بی ایس ایف کے 4 اہلکار ہلاک
بڈگام : مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے بریل میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) کی ایک بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 4 اہلکار ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔
واقعے کے وقت بس میں 36 فوجی سوار تھے جو الیکشن ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے۔ مقامی لوگوں نے ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے سے قبل ہی زخمیوں کو بس سے نکال کر ہسپتال پہنچایا۔ تاہم، کچھ زخمیوں کی حالت اب بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔
حادثے میں بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ یہ بس فوجیوں کو منتقل کرنے کے لیے کرائے پر لی گئی تھی۔
مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔