نوشہرو فیروز : ٹرین سے گر کر بچی سمیت 3 افراد جاں بحق
نوشہرو فیروز :نوشہرو فیروز میں ایک دلخراش حادثے میں ٹرین سے گر کر بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ خاندان فیملی پیروسن کا رہائشی تھا۔
واقعے کی تفصیلات کے مطابق خاندان ٹرین کی بوگی سے گر گیا جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی اور اس حوالے سے مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جلد ہی اس کی رپورٹ جاری کی جائے گی۔