مواصلاتی آلات کے ذریعے دھماکوں کا بدلہ لیا جائے گا، حزب اللہ کا اعلان

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اسرائیل کی جانب سے پیجرز اور واکی ٹاکی دھماکوں کےبعد بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مواصلاتی آلات کے ذریعے دھماکوں کا بدلہ لیاجائے گا، حزب اللہ ایسے دھماکوں سے کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم گھٹنے نہیں ٹیکیں گے بلکہ بہادری سے دشمن سے لڑیں گے، اسرائیل کی جانب سے لبنان میں مواصلاتی آلات میں کئے گئے دھماکوں کے بعد کمیٹیاں تشکیل دے دیں ہیں جو دھماکوں کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کی جانب سے لبنانی عوام کے خلاف اعلان جنگ کر دیا گیا ہے، اسرائیل ہزاروں افراد کو قتل کرنے کا ادارہ رکھتا ہے، 2 دنوں کے میں مواصلاتی آلات اور دیگر طریقوں سے ہزاروں افراد کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، مربوط حملے کرکے تمام پابندیوں اور سرخ لکیروں کو عبور کیا گیا ہے۔اسرائیل نے حملے ہسپتالوں، بازاروں، گھروں پر کیے جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل نے اپنا حملہ پیجر ڈیوائسز کے ذریعے دھماکے کرکے شروع کیا، اسرائیل کی جانب سے دوسرے دن بھی حملہ کیا گیا جس کا مقصد ریڈیو ڈیوائسز لے جانے والے ہزاروں افراد کو مارنا تھا۔

حزب اللہ سربراہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی کارروائی دہشت گردی اور قتل عام کی کوشش تھی، یہ عمل لبنان کے عوام کی خودمختاری کے خلاف اعلان جنگ تھا جس میں اسرائیل کو امریکا اور ٹیک سپر پاورز کی حمایت حاصل ہے۔

یاد رہے کہ لبنانی وزارت صحت کے مطابق لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 37 ہوگئی ہے جبکہ حملوں میں زخمی ہونے والے 287 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button