بھارت: زمینی تنازع پر دلتوں کے درجنوں گھرنذر آتش، 10 گرفتار
نوادہ : بھارت کی ریاست بہار میں واقع ضلع نوادہ میں بدھ کی شام کو زمینی تنازع پر دلتوں کے درجنوں گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پایا۔
پولیس کے مطابق علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ایک مسلح گروہ نے گھروں کو آگ لگانے کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ زمینی تنازع کی وجہ سے ہوا ہے۔ پولیس نے اس واقعے میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب بھارت میں اپوزیشن جماعتوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پر دلتوں ( نچلی ذات) کے ساتھ والوں پر مظالم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔