گوجرہ: سیمنٹ بھرےبے قابو ٹرک نے 4 خواتین کو کچل ڈالا

گوجرہ : گوجرہ میں ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں سیمنٹ بھرے بے قابو ٹرک نے مہندی کی تقریب میں شریک چار خواتین کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ان کی جاں چلی گئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب خواتین سڑک کنارے مہندی کی تقریب میں شرکت کر رہی تھیں ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم، طبی امداد کے باوجود چار خواتین کو بچایا نہیں جا سکا۔ جاں بحق ہونے والی خواتین میں یاسمین، عاصمہ، نشا اور نمرہ شامل ہیں۔

اس حادثے کے بعد علاقے میں غم و غصے کا ماحول ہے۔ خوشیوں کے گھر میں ماتم پھیل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button