کلکتہ: ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے واقعے پر تین اعلیٰ عہدیدار برطرف

کلکتہ: ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے واقعے پر تین اعلیٰ عہدیدار برطرف

کلکتہ : بھارتی شہر کلکتہ میں گزشتہ ماہ ایک خاتون ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے واقعے کے بعد شدید احتجاج کے پیش نظر حکومت نے تین اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کردیا ہے۔

برطرف ہونے والوں میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر میڈیکل کالجز اور کلکتہ کے پولیس کمشنر شامل ہیں۔ یہ فیصلہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے طبی عملے کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 اگست کو کلکتہ کے ایک سرکاری ہسپتال سے ایک ٹرینی ڈاکٹر کی تشدد زدہ لاش ملی تھی اور پوسٹ مارٹم میں ان کے ساتھ زیادتی کا انکشاف ہوا تھا۔ اس واقعے کے بعد سے بھارت بھر میں ڈاکٹروں اور طبی عملے نے احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔

حکام نے اس واقعے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا ہے تاہم اس کیس کے حوالے سے ریاستی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

یہ واقعہ بھارت میں خواتین کی سلامتی کے معاملے پر ایک بار پھر سوالات اٹھا رہا ہے اور حکومت پر دباؤ بڑھا رہا ہے کہ وہ خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں