نوابشاہ: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے رینجر اہلکار جاں بحق

نواب شاہ : سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے رینجرز کا ایک افسر جاں بحق ہو گیا ہے۔

نواب شاہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) تنویر تونیو نے بتایا کہ شہید ہونے والے رینجرز انسپکٹر دیگر دو اہلکاروں کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ ان کے ساتھ لوٹ مار کی واردات کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں افسر شہید ہو گیا۔ پولیس نے ملزمان ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ان سے لوٹی ہوئی نقدی برآمد کر لی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سندھ کے وزیر داخلہ قانون و پالیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے شہید انسپکٹر شاہ رخ خان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ دونوں وزراء نے شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے بلند درجات کی دعا کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سندھ کے وزیر داخلہ و پارلیمانی امور ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ انسپکٹر شاہ رخ خان نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہادت کا اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button