احسن ایاز کو 247 انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں شکست

احسن ایاز کو 247 انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں شکست

پاکستان کے نوجوان اور امید افزا اسکواش کھلاڑی احسن ایاز کو 247 انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں مصر کے محمد شرف نے شکست دے دی ہے۔

نیو جرسی میں منعقد ہونے والے اس دلچسپ اور سخت مقابلے میں دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فائنل میں محمد شرف نے احسن ایاز کو تینوں گیمز میں 11-9، 11-9، 18-16 کے اسکور سے شکست دی۔

واضح رہے کہ احسن ایاز نے حالیہ مہینوں میں کئی اہم اسکواش ٹورنامنٹس میں کامیابیاں حاصل کیں ہیں جن میں ایچ ایس سی اسکواش اوپن 2024، ایس او اے پی انجینئرنگ اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2024، ایچ ایس سی اسکواش اوپن 2023 اور لائف ٹائم پیٹا بائٹ ٹیکنالوجیز اسکواش اوپن 2023 شامل ہیں۔

اس کے باوجود 247 انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

احسن ایاز کی اس شاندار کارکردگی نے پاکستان میں اسکواش کھیل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں