سپر اسٹار ماہرہ خان کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور: سپر اسٹار ماہرہ خان کی ایک نجی تقریب میں شوہر سلیم کریم کے ہمراہ رقص کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں ماہرہ خان کو عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گانے ’تو جھوم‘ پر بے ساختہ ناچتے دیکھا جا سکتا ہے۔

نجی محفل کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں نہ صرف ماہرہ خان اور ان کے شوہر بلکہ دیگر شخصیات اور افراد کو بھی جھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر بے حیائی پھیلانے کا الزام عائد کیا۔

بعض صارفین نے انہیں ایک جوان بیٹے کی ماں ہونے کا طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس طرح کا رویہ زیب نہیں دیتا۔

ماہرہ خان کے لباس پر بھی تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ انہوں نے انتہائی باریک کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ کچھ صارفین نے ماہرہ خان اور ان کے شوہر دونوں کو عقل سے خالی قرار دیتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اس پر ہزاروں تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button