بیوی کو دن میں 100 مرتبہ فون کرنیوالا شوہر گرفتار

آماگاساکی: جاپان میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص کو اپنی بیوی کو دن میں 100 بار فون کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ جاپانی شہری کو حال ہی میں اپنی بیوی کو ایک ہی دن میں 100 بار فون کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ جاپان کے شہر اماگاساکی کی رہائشی خاتون نے اپنے شوہر کی شکایت پولیس کو لگا دی۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ اسے روزانہ 100 سے زیادہ گمنام فون کالز کرتا ہے یہاں تک کہ اسے اپنا فون سوئچ آف کرنا پڑتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق خاتون کو ابتدا میں نامعلوم شخص کی طرف سے عجیب و غریب فون کالز موصول ہونے لگیں جس میں کالر اس وقت تک خاموش رہتا جب تک خاتون مایوسی کے عالم میں فون بند نہیں کر دیتیں۔ جب یہ معاملہ کافی عرصے تک جاری رہا تو خاتون اکتا گئیں اور پولیس میں شکایت درج کروائی۔

خاتون کے مطابق کبھی کبھار دن میں درجنوں اور متعدد بار 100 فون آتے تھے لیکن ایک رات جب وہ اپنے شوہر کے فون پر ویڈیو گیمز کھیل رہی تھیں تو خاتون کے ذہن میں آیا کہ جب وہ شوہر کے ساتھ ہوتی ہیں تو انہیں کوئی فون نہیں آتا، یہ سوچ کر اگلے دن خاتون نے پولیس کو اپنے شبہات سے آگاہ کیا اور بلآخر پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد شوہر کو گرفتار کرلیا۔

جب پولیس نے شوہر سے پوچھا کہ اس نے اپنی ہی بیوی کو عجیب و غریب کالز کے ذریعے ایک ماہ تک کیوں ہراساں کیا، تو اس شخص نے سادگی سے جواب دیا کہ ’میں اپنی بیوی سے پیار کرتا ہوں اسی لیے بغیر کچھ کہے اسے فون کرتا تھا‘۔

اماگاساکی کی پولیس کے مطابق یہ اس نوعیت کا پہلا عجیب واقعہ تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button