توانائی پیدا کرنے کا نیا دور: بائی فیشل سولر پینلز زیادہ بجلی پیدا کر سکتے ہیں

لاہور : سولر توانائی کے شعبے میں ایک انقلاب آ رہا ہے کیونکہ جدید بائی فیشل سولر پینلز روایتی مونوفیشل سولر پینلز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے توانائی پیدا کرنے کا ایک نیا معیار قائم کر رہے ہیں۔

روایتی سولر پینلز صرف ایک طرف سے سورج کی روشنی جذب کرکے بجلی پیدا کرتے ہیں، جبکہ بائی فیشل سولر پینلز اپنی دونوں جانب سے سورج کی روشنی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس جدید ٹیکنالوجی کی بدولت یہ پینلز روایتی پینلز کے مقابلے میں 20 سے 30 فیصد زیادہ بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔

بائی فیشل سولر پینلز میں ایک شفاف بیک شیٹ یا گلاس نصب ہوتا ہے جو روشنی کو گزرنے دیتا ہے اور اس کے عقب کے حصے سے جذب ہونے دیتا ہے۔ ان پینلز کو چمکدار سطح پر، جیسے سفید یا ہلکے رنگ کی چھت پر رکھنے سے ان کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ سولر پینلز نہ صرف زیادہ بجلی پیدا کرتے ہیں بلکہ ان کی تنصیب بھی آسان اور کم مہنگی ہوتی ہے۔ تاہم، ان کی وسیع پیمانے پر دستیابی اور قیمت ابھی بھی ایک چیلنج ہے۔

سولر توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بائی فیشل سولر پینلز مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ یہ پینلز نہ صرف گھروں بلکہ تجارتی اور صنعتی عمارتوں میں بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button