کراچی: عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

کراچی: عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

کراچی : 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے پیش نظر کراچی میں ایم اے جناح روڈ سمیت متعدد اہم سڑکیں بند رہیں گی۔ ٹریفک پولیس نے شہر میں آنے والے شہریوں کو متبادل راستوں کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ اور اس کے اطراف کی گلیاں جلوسوں کی وجہ سے بند رہیں گی۔ ایم آرکیانی چوک سے آنے والا ٹریفک کوکورٹ روڈ چورنگی کی جانب موڑا جائے گا جبکہ ایمپریس مارکیٹ سے آنے والا ٹریفک زیب النساء اسٹریٹ کی جانب موڑا جائے گا۔

اسی طرح شارع لیاقت پر آنے والا ٹریفک آرام باغ لائٹ سگنل سے شاہین کمپلیکس موڑا جائے گا۔ یونیورسٹی روڈ سے آنے والا ٹریفک جیل فلائی اوور سے کشمیر روڈ کی جانب بھیجا جائے گا اور پیپلز چورنگی سے آنے والا ٹریفک شارع قائدین یاکوریڈور 3 سے صدر کی جانب موڑا جائے گا۔

دوسری جانب گرو مندر سے ایم اے جناح روڈ آنے والی ٹریفک کو سینٹرل جیل کی جانب موڑا جائے گا۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلوسوں کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ٹریفک جام سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں