ڈیوس کپ : ورلڈ گروپ 2 کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کو شکست
لاہور : ڈیوس کپ ورلڈ گروپ 2 کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کو بارباڈوس نے 3-1 سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنا لی ہے۔
دوسرے روز کھیلے گئے میچوں میں پاکستان کو ڈبلز اور پہلے ریورس سنگلز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈبلز میں پاکستان کی جوڑی اعصام الحق قریشی اور عقیل خان کو بارباڈوس کی جوڑی ڈاریان کنگ اور ہیڈن لوئس نے 7-6، 6-7، 6-2 سے شکست دی۔
پہلے ریورس سنگلز میں پاکستان کے یوسف خلیل کو ڈاریان کنگ نے 6-3 اور 6-0 سے شکست دے کر بارباڈوس کو 3-1 کی ناقابل شکست برتری دلا دی۔
اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم اب گروپ 2 میں بقا کیلئے پلے آف کھیلے گی۔