پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی کمی، عوام کو بڑی خوشخبری

اسلام آباد : حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا اعلان کردیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔

نئے فیصلے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ یہ کمی رات 12 بجے سے نافذ ہو گئی ہے۔

نئی قیمتیں لاگو ہونے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 249 روپے 10 پیسے ، ڈیزل 249 روپے 68 پیسے ، مٹی کا تیل 158 روپے 47 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 141 روپے 93 پیسے فی لیٹرہو گیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button