کراچی میں خاتون پولیس اہلکار کی خود کشی
کراچی : کراچی میں خاتون پولیس اہلکار نے اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔
ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان کے مطابق، متوفی خاتون پولیس اہلکار شاہ فیصل کالونی تھانے کے سی آراو ڈیپارٹمنٹ میں تعینات تھی۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
پولیس حکام نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔