سلیمہ امتیاز پاکستان کی پہلی خاتون انٹرنیشنل کرکٹ امپائر

لاہور : سلیمہ امتیاز پاکستان کی پہلی خاتون انٹرنیشنل کرکٹ امپائر بن گئیں. پاکستان نے کرکٹ کے میدان میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

پاکستانی خاتون امپائر سلیمہ امتیاز کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ بین الاقوامی کرکٹ میں امپائرنگ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔

52 سالہ سلیمہ امتیاز نے 2008 میں اپنے امپائرنگ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس دوران وہ متعدد ہائی پروفائل ایونٹس میں امپائرنگ کر چکی ہیں۔ انہوں نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تحت ہونے والے کئی اہم ٹورنامنٹس میں بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں۔

سلیمہ امتیاز کی اس کامیابی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں مبارکباد دی ہے۔ پی سی بی کے مطابق سلیمہ امتیاز کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔

سلیمہ امتیاز کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل پینل میں شامل ہونا ان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر پاکستان کا نام روشن کرنے کی پوری کوشش کریں گی۔

سلیمہ امتیاز کی پہلی بین الاقوامی امپائرنگ اسٹنٹ ملتان میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی خواتین ٹی 20 سیریز کے دوران ہوگی۔

Exit mobile version