ٹیکنالوجی

گوگل کروم نے صارفین کے لیے نئی سہولیات متعارف کرا دیں

کراچی : گوگل کروم نے اپنے صارفین کے لیے دو نئی سہولیات متعارف کرائیں ہیں جو ان کی براؤزنگ کا تجربہ بہتر بنائیں گی۔

گوگل کروم اب صارفین کو یہ سہولت دے گا کہ وہ اپنی تمام ڈیوائسز پر حالیہ اوپن کی گئی ٹیبز تک رسائی حاصل کر سکیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی ڈیوائس پر کام چھوڑ کر دوسری ڈیوائس پر اسی جگہ سے کام شروع کر سکیں گے۔ مثلاً اگر آپ نے گھر میں کمپیوٹر پر کوئی مضمون پڑھنا شروع کیا ہے اور پھر باہر جانا پڑا تو آپ اپنے فون پر اسی ٹیب کو دوبارہ اوپن کر سکیں گے۔

گوگل کروم نے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے ٹیب گروپس کا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین مختلف موضوعات کی ٹیبز کو ایک گروپ میں شامل کر سکتے ہیں اور ہر گروپ کے لیے الگ کلر کوڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر پہلے سے ہی کروم کے ڈیسک ٹاپ اور اینڈرائیڈ ورژن میں موجود ہے۔

یہ دونوں فیچرز ابھی صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہیں بلکہ آنے والے ہفتوں میں ان تک رسائی ممکن ہوگی۔

گوگل کروم کے ان نئے فیچرز سے صارفین کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں بہت ساری سہولیات حاصل ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button