بین الاقوامی
غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 19 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے خاتون اور بچوں سمیت مزید 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق اسرائیلی حملوں میں رات سے اب تک 19 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
ادھر اقوامِ متحدہ کے اداروں، ڈبلیو ایچ او، یونی سیف، انروا،نے انسدادِ پولیو مہم کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد جنگ بندی کے ایک اور مرحلےکا مطالبہ کر دیا۔
انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا، بھارتی اور افغانی باشندے ملوث ہونے کاانکشاف
اقوام متحدہ کے اداروں کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ میں توقف انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کیلئے ضروری ہے۔
غزہ میں 12 روز جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کے دوران تقریباً 5 لاکھ 60 ہزار بچوں کو انسدادِ پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔