چیمپئنز ون ڈے کپ، پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرا دیا

فیصل آباد : چیمپئنز ون ڈے کپ میں ایک دلچسپ مقابلے میں پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرا دیا۔ فیصل آباد میں کھیلے گئے اس میچ میں پینتھرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 328 رنز کا ہدف مقرر کیا۔

پینتھرز کی جانب سے عثمان خان نے 111 رنز کی شاندار سنچری اسکور کی۔ ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ شاداب خان اور حیدر علی نے بھی شاندار نصف سنچریاں سکور کیں۔ ڈولفنز کی جانب سے عثمان قادر نے 3 وکٹیں حاصل کیں لیکن پینتھرز کا اسکور روک نہ سکے۔

329 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ڈولفنز کی ٹیم 278 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ڈولفنز کی جانب سے قاسم اکرم اور صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچریاں سکور کیں لیکن پینتھرز کے گیند بازوں کے سامنے ٹک نہ سکے۔ پینتھرز کی جانب سے محمد حسنین نے 74 رنز دے کر 5 وکٹیں لے کر میچ کا پلڑا پینتھرز کی جانب موڑ دیا۔

اس فتح کے ساتھ پینتھرز نے چیمپئنز ون ڈے کپ میں اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے۔ اس میچ میں پینتھرز کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں محاذوں پر شاندار کارکردگی رہی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button