پاکستان

امریکی پابندیوں کا پاکستانی میزائل پروگرام پر کوئی اثر نہیں، ماہرین

اسلام آباد : حالیہ امریکی پابندیوں کے باوجود پاکستان کا میزائل ٹیکنالوجی پروگرام متاثر نہیں ہوگا۔ ماہرین کے مطابق امریکی پابندیوں کا نشانہ بننے والے شاہین تھری اور ابابیل بلیسٹک میزائل پاکستان کے میزائل ہتھیاروں میں بہترین صلاحیتوں کے حامل اور امریکی تشویش کی اصل وجہ ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی میزائل شاہین تھری اور ابابیل جن کا ذکر امریکی دفتر خارجہ کے اعلامیے میں کیا گیا ہے، درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل ہیں جوکہ ایم آر وی میزائل کہلاتے ہیں۔ ماہرین انہیں پاکستانی میزائل ہتھیاروں میں بہترین صلاحیتوں کے حامل قرار دیتے ہیں۔

آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی کینبرا کے پروفیسر ڈیفنس سٹڈیز ڈاکٹر منصور احمد کے مطابق شاہین تھری 2200 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ جنوبی ایشیا میں پہلا میزائل ہے جو جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مختلف اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

دفاعی امور کے ماہر سید محمد علی کے مطابق ایم آر وی میزائل کی خاص بات یہ ہے کہ وہ میزائل ڈیفنس شیلڈ یا بیلسٹک میزائل سسٹم کو آسانی سے چکمہ دے کر اپنے ہدف تک پہنچ سکتے ہیں۔

دفاعی امور کے ماہر سید محمد علی کے مطابق ایم آر وی میزائل کی خاصیت ہے کہ وہ میزائل ڈیفنس شیلڈ یا بیلسٹک میزائل سسٹم کو کنفیوژ کرکے آزادی سے اپنے ہدف کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button