علاقائی

خیبر پختونخوا میں پولیس اہلکاروں پر سوشل میڈیا استعمال پر پابندی

پشاور : خیبر پختونخوا میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سینٹرل پولیس آفس نے صوبے بھر کے ریجنل پولیس افسران اور ضلعی پولیس افسران کو خط لکھ کر یہ حکم جاری کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار ٹک ٹاک، فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور یوٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال نہیں کریں گے۔ اس حوالے سے تمام رینک کے افسران اور اہلکاروں کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے اپنی تصاویر، اسلحہ اور پولیس بیج شیئر کرنا ممنوع ہے۔ اس طرح کی سرگرمیوں سے محکمہ پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے اور دیگر پولیس اہلکاروں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بہت سے پولیس اہلکار پہلے ہی اس حوالے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کر چکے ہیں، جس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ریجنل پولیس افسران اور ضلعی پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حوالے میں سخت اقدامات کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button