چارسدہ : شدید بارش کے باعث چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق
چارسدہ : چارسدہ کے علاقے ترنگزئی میں شدید بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
واقعے کی تفصیلات کے مطابق گھر کی چھت اچانک گرنے سے گھر کا سربراہ، اس کی اہلیہ اور تین چھوٹے بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 8 ماہ کی دعا نور، 7 سالہ دعا نور اور 8 سالہ موسیٰ شامل ہیں۔
مقامی لوگوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ملبے کو ہٹا کر متاثرین کو نکالا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں ۔تاہم ریسکیو اہلکاروں نے لاشوںکو ہسپتال منتقل کر دیا۔