گوروں نے نصرت فتح علی خان کومسٹر اللہ ہو کا لقب دیا،راحت فتح علی خان

ٹورنٹو: معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈری گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

راحت فتح علی خان نے بتایا کہ استاد نصرف فتح علی خان کی مشہور قوالی ’’اللہ ہو اللہ ہو‘‘ دنیا بھر میں اتنی مقبول ہوئی کہ گوروں نے انہیں ’’مسٹر اللہ ہو‘‘ کا لقب دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوالی نہ صرف پاکستانیوں بلکہ غیر ملکیوں میں بھی بہت پسند کی جاتی تھی اور لوگ اسے بار بار سنتے تھے۔

راحت فتح علی خان نے مزید بتایا کہ وہ خود بھی اس قوالی کو بہت پسند کرتے ہیں اور ان کے بیٹے شاہ زمان نے بھی چھوٹی عمر سے ہی یہ قوالی سیکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ زمان نے 6 سال کی عمر سے استاد نصرت فتح علی خان کی قوالیاں سنیں اور گائیں اور اب وہ خود بھی ایک اچھا گلوکار بن رہا ہے۔

گلوکار نے بتایا کہ ٹورنٹو میرا دوسرا گھر ہے کیونکہ استاد نصرت فتح علی خان کی اہلیہ یہاں رہتی تھیں اور میں ان کے گھر آیا کرتا تھا، ان کی وفات کے بعد یہ سلسلہ منقطع ہوگیا لیکن اس شہر سے میری یادیں وابستہ ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button