ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی: 2 دہشتگرد جنم واصل

ڈیرہ غازی خان: محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران 2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈیرہ غازی خان کے کوئٹہ روڈ پر کارروائی کی گئی۔ اس دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں دو دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ دو دیگر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے دھماکا خیز مواد، دو رائفلیں، گولیاں اور ایک دستی بم بھی برآمد کیا۔ ترجمان کے مطابق، یہ دہشت گرد صوبے میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کے واقعات کو انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات سی ٹی ڈی کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر شیئر کریں۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی پوری توانائی کے ساتھ مصروف ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button