قلات میں دھماکا: قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 8 اہلکار زخمی
قلات: بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے تخت جوہان میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔
دھماکا اس وقت ہوا جب قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ایک گاڑی اس مقام سے گزر رہی تھی۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق، دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے کم از کم 8 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور اس کے پیچھے موجود افراد کا تعین کرنے کے لیے تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔