بزنس

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

امریکی اور یورپی مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقع نے سونے کی قیمت میں اضافے کو مزید تقویت بخشی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 51 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 2 ہزار 566 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس عالمی اضافے کا اثر پاکستان میں بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 486 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 2 لاکھ 27 ہزار 966 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقع کے باعث سرمایہ کار سونے کو ایک محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے اس کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر اقتصادی صورتحال میں مزید عدم یقینی پیدا ہوئی تو سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button