کراچی ائیرپورٹ پر مسافر سے سوا کلو ہیروئن برآمد

کراچی: کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے ایک مسافر کے سامان سے سوا کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی ہے۔

اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق، مسافر محمد شعیب بحرین جانے کے لیے ائیرپورٹ پر پہنچا تھا، جہاں اے ایس ایف کے عملے کو اس کے سامان پر شک ہوا اور اس کی تفصیلی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران مسافر کے بیگ کے پیندے سے مہارت سے چھپائی گئی 1.203 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

دبئی ویزا کی آن لائن تصدیق اب ممکن

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ائیرپورٹس پر منشیات کی اسمگلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس پر حکام کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

لوزیانا میں سمندری طوفان فرانسائن کی تباہی

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button