کارساز حادثے کی ملزمہ کی ضمانت کی درخواست مسترد

کراچی: 19 اگست کو کارساز روڈ پر گاڑی سے باپ بیٹی کو کچل کر قتل کرنے والی ملزمہ کی ضمانت کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے آج ملزمہ کے خلاف منشیات کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے بعد عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عدالت کا تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بھی ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

سعودی عرب میں تین شہریوں کو دہشت گردی کے الزام میں پھانسی

ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے نشے کی حالت میں گاڑی چلائی اور اس حادثے میں ایک باپ اور اس کی بیٹی جاں بحق ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 19 اگست کو کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر خاتون ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار باپ اور بیٹی کو کچل کر قتل کر دیا تھا، اس کے علاوہ خاتون نے ایک دوسری گاڑی کو بھی ہٹ کیا تھا جس میں کچھ افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button