بین الاقوامی

بھارت میں پُراسرار بخار سے 16 افراد ہلاک

احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات میں پُراسرار بخار سے 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 5 سال سے 50 سال تک کے افراد شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ افراد میں بخار کے بعد نمونیا جیسی علامات پیدا ہوتی ہیں اور چند دنوں میں ہی اعضا کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس سے موت واقع ہو جاتی ہے۔

یونان میں ساحل پر لاکھوں مردہ مچھلیاں نمودار

بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد دیگر بیماریوں کے ساتھ یہ پُراسرار بخار 7 دیہات میں پھیل چکا ہے جس سے اب تک 16 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پُراسرار بخار کی وجوہات اور اس کے پھیلاؤ سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تاہم ابھی تک اس مرض کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button