سلمان خان نے فلم پھر ملیں گے صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے فلم پھر ملیں گے میں صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا۔ یہ انکشاف فلم کے پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے کیا ہے۔

سال 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘پھر ملیں گے میں سلمان خان نے ایچ آئی وی کے مریض کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ شیلندر سنگھ کا کہنا ہے کہ اس فلم کے ذریعے وہ ایڈز کے بارے میں آگاہی پھیلانا چاہتے تھے۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر: آزمائش شروع کر دی گئی

انہوں نے بتایا کہ فلم کے مرکزی کردار کے لیے بہت سے اداکاروں سے رابطہ کیا گیا لیکن سب نے یہ کردار کرنے سے انکار کر دیا۔ سلمان خان نے نہ صرف یہ کردار قبول کیا بلکہ اس کے لیے صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا۔

شیلندر سنگھ کے مطابق، سلمان خان ایک بہت بڑا یوتھ آئیکن ہیں اور انہوں نے اپنی اس فلم کے ذریعے سماجی مسئلے پر بات کرنے کی کوشش کی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button