پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر انتقال کرگئے
کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی کا انتقال ہو گیا ہے۔ شگفتہ اعجاز نے خود سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے۔
شگفتہ اعجاز نے اپنی پوسٹ میں لکھا، "میرے شوہر یحییٰ صدیقی انتقال کر گئے ہیں۔ براہِ کرم ان کی مغفرت کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ یحییٰ صدیقی گزشتہ پانچ سالوں سے کینسر کا شکار تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔ شگفتہ اعجاز اور یحییٰ صدیقی کی یہ دوسری شادی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔
شگفتہ اعجاز کے شوہر کے انتقال کی خبر پر شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکاروں اور شگفتہ اعجاز کے مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔