بارڈر ہیلتھ سروسز کی ناکامی، منکی پاکس کا مریض اسلام آباد سے پشاور پہنچ گیا

اسلام آباد/پشاور : بارڈر ہیلتھ سروسز کی ناقص نگرانی کے باعث منکی پاکس کا ایک مریض اسلام آباد ائیرپورٹ سے نکل کر پشاور پہنچ گیا ہے۔ حکام کے مطابق خلیجی ملک سے آنے والا یہ مریض 7 ستمبر کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا تھا لیکن بارڈر ہیلتھ سروسز کی غفلت کی وجہ سے اس کو روکا نہیں جا سکا اور وہ پشاور پہنچ گیا۔

متاثرہ شخص نے پشاور میں ایک ہوٹل میں قیام کیا اور پھر ایک اسکین اسپیشلسٹ سے رابطہ کیا۔ جب اس کا خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیسٹ کرایا گیا تو منکی پاکس مثبت آ گیا۔ اس واقعے کے بعد ماہرین اور حکام نے بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ٹیکنیکل ورکنگ گروپ نے بتایا کہ پشاور سمیت ملک کے دیگر تمام پوائنٹ آف انٹری اور ائیرپورٹس پر سرویلنس انتہائی ناقص ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں رپورٹ ہونے والا یہ منکی پاکس وائرس کا پانچواں کیس ہے اور زیادہ تر کیسز خلیجی ریاستوں سے آنے والے مسافروں میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button