محکمہ وائلڈ لائف نےمونال اور لامونتانا ریسٹورنٹس خالی کروا لیے

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے مونال اور لامونتانا ریسٹورنٹس کو خالی کروالیا ہے۔ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ وائلڈ لائف اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ریسٹورنٹس کو سیل کردیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر دونوں ریسٹورنٹس سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مارگلہ کی خوبصورت وادی کو کسی بھی قسم کے تجارتی سرگرمیوں سے پاک رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مارگلہ کی وادی میں قائم غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے اس حوالے سے متعدد احکامات جاری کیے تھے جن میں مونال اور لامونتانا ریسٹورنٹس کو بھی خالی کروانے کا حکم شامل تھا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button