ٹرک نے 3موٹر سائیکل سوار طالب علموں کو کچل دیا
دیپالپور: الہ آباد میں روڑ ٹریفک حادثہ میں ٹرک نے 3موٹر سائیکل سوار طالب علموں کو کچل دیا۔
تینوں طالب علم شدید زخمی ایک کی حالت تشویشناک ہے زخمی طالب علموں کو پولیس نے ہسپتال منتقل کردیا، طالب علموں کی شناخت اللہ رکھا،وقاص و دیگر کے نام سے ہوئی ہے جو تلونڈی کے رہائشی ہیں۔
حادثہ کا زمہ دار ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا جلد تلاش کر لیا جائے گا۔ موقع پر موجود افراد نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔