لاہور ہائیکورٹ: ڈیفنس کار حادثے کے ملزم افنان کی درخواست ضمانت منظور
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ڈیفنس کار حادثے کے ملزم افنان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے ملزم افنان کو ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق نوجوان تیز رفتاری سے کار چلا رہا تھا جو حادثے کا باعث بنی، جس میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔