پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی نے چارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز دیدی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے چارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز دیدی ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا ۔

سپیکر سردار ایازصادق نے کہا کہ قیادت اکٹھی بیٹھے نہ بیٹھے ، اراکین پارلیمنٹ تواکٹھے بیٹھ سکتے ہیں ، پارلیمنٹ کے وقار کیلئے اکٹھا ہونا پڑے گا۔

انہوںنے اراکین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بیٹھ کر چارٹر آف پارلیمنٹ سائن نہیں کرسکتے ؟ پہلے بھی بات ہوئی تھی کہ ہم دوتہائی ہیں اور اپوزیشن ایک تہائی ہے، اپوزیشن کو بات کرنے کا زیادہ موقع ملا ہے، اپوزیشن یہاں نہیں بولے گی تو کہاں بولے گی، ہم چاہتے ہیں اپوزیشن بات کرے۔

سردار ایازصادق نے کہا کہ آپ کی گورنمنٹ میں جو آرڈر جاری ہوئے میں اس پر اتفاق نہیں کرتا، پارلیمنٹ میں گرفتاریوں کےمعاملے کی تہہ تک جانے کی کوشش کرونگا، آپ میرے گھر آئیں تو گھر کیمپ آفس ہوتا ہے ، ہاؤس کی پروسیڈنگ اکیلی اپوزیشن یا حکومت نہیں چلا سکتی۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ گورنمنٹ اور اپوزیشن پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل کیلئے آج ہی کام شروع کروں گا، سارجنٹ ایٹ آرمز کو بھی معطل کیا اوران کے ساتھ موجود لوگوں کو بھی معطل کیا۔

بعدازاں وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کمیٹی بنانے کیلئے تحریک ایوان میں پیش کردی۔کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان شامل ہونگے۔

ایوان نے پارلیمنٹ کی کارروائی چلانے کیلئے 16رکنی کمیٹی کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button