شعیب شاہین کو توڑ پھوڑ کے کیس میں ضمانت مل گئی

شعیب شاہین کو توڑ پھوڑ کے کیس میں ضمانت مل گئی

شعیب شاہین کو توڑ پھوڑ کے کیس میں ضمانت مل گئی

اسلام آباد : انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کی 26 نمبر چنگی پر توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ہے۔

ضمانت کے باوجود شعیب شاہین ابھی تک جیل میں ہی رہیں گے کیونکہ ان کے خلاف تھانہ نون میں ایک اور مقدمہ درج ہے۔

عدالت میں سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجا نوید اور شعیب شاہین کے وکلا نے اپنے دلائل پیش کیے۔ جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد شعیب شاہین کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے شعیب شاہین کو پولیس پر حملے کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ اس مقدمے میں شعیب شاہین سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں