رحیم یار خان میں 2 گروپوں میں تصادم، 5 افراد ہلاک

رحیم یار خان میں 2 گروپوں میں تصادم، 5 افراد ہلاک

رحیم یار خان: ضلع رحیم یارخان کے علاقے ماچکھہ میں کاروکاری کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان شدید تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کے تھانہ ماچکھہ کی حدود میں واقع کچے کے علاقے میں کاروکاری کے معاملے پر دو گروپوں میں تصادم ہوا۔پولیس کے مطابق اس دوران دونوں گروپوں میں دولت آباد میں ہونے والے تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد مارے گئے جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button