پی ٹی اے نے وی پی این بلاک کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا

پی ٹی اے نے وی پی این بلاک کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں ورچول پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو بلاک کرنے کی تازہ ترین افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک میں وی پی این خدمات کو بلاک نہیں کر رہے بلکہ آئی ٹی کمپنیوں، سافٹ ویئر ہاؤسز، فری لانسرز اور بینکوں کو اپنے آئی پی ایڈریس وی پی این پر رجسٹر کرنے کی ترغیب دے رہی ہے۔

پی ٹی اے کے ایک اعلیٰ حکام کے مطابق وی پی این کی رجسٹریشن سے کسی بھی قسم کی خلل سے آئی ٹی کمپنیوں کی خدمات متاثر نہیں ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ وی پی این کی رجسٹریشن پی ٹی اے اور پاکستان سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ (پی ایس ای بی) کی ویب سائٹس پر دستیاب ہے اور یہ ایک ون ونڈو آپریشن ہے جو صرف 2 سے 3 دن میں مکمل ہو جاتا ہے۔

وی پی این رجسٹریشن کیا ہے ؟

وی پی این رجسٹریشن ایک ایسی پروسیس ہے جس کے تحت آئی ٹی کمپنیاں، سافٹ ویئر ہاؤسز، فری لانسرز اور بینک اپنے وی پی این کے آئی پی ایڈریس کو پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹر کراتے ہیں۔ اس رجسٹریشن کے ذریعے حکومت کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ کون سی کمپنی یا فرد کس وی پی این کا استعمال کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں