Archive

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جیمز ارل جونز انتقال کر گئے

نیویارک: ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور صداکار جیمز ارل جونز 93 برس کی عمر میں اس دنیا سے کوچ کر گئے ہیں۔

انہوں نے اپنی طویل فنی زندگی میں متعدد یادگار کردار ادا کیے جن میں ’اسٹار وارز‘ میں ڈارتھ ویڈر اور ’لائن کنگ‘ میں مفاسا جیسے کرداروں کو اپنی جاندار آواز سے امر کر دیا تھا۔

جونز کی غیر معمولی کارکردگی پر انہیں ایک آسکر، ایک گریمی، 3 ایمی اور 3 ٹونی ایوارڈز سے نوازا جا چکا تھا۔ انہوں نے نہ صرف فلموں بلکہ کئی ٹی وی اشتہارات اور ڈاکومنٹریز میں اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے بھی برسوں تک ان کی آواز میں اپنی ٹیگ لائن کا استعمال کیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بچپن میں ہکلانے کی عادت کی وجہ سے جونز خاموش رہتے تھے لیکن ایک استاد کی حوصلہ افزائی نے انہیں اس دنیا میں لایا۔

جیمز ارل جونز کی وفات پر دنیا بھر میں ان کے مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button